
ابتدائیہ
The Causes of 1857 Indian Uprising Against British Rule -- اسباب بغاوتء ہند 1857
عوام کسی بھی حکومت کے خلاف کیوں اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں؟ یہ سوال اقتدار کے بھوکے، بے رحم سیاستدانوں کوجو مختلف ناموں سے سرداری کرتے رہے ہیں، بادشاہ، راجہ، صوبیدار، گورنر، صدر، وزیراعظم، جنرل، وغیرہ۔۔۔ کو ستاتا رہتا ہے۔ وہ مختلف کفیہ ادارے اسی لیے قائم کرتے ہیں کہ ان تک وہ اطلاعات پہنچیں، جو ان کے اقتدار کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔ اس ضمن میں ان کی رہنمائی کرنے کے لیے پہلی رسمی تحریر میکاویلی کی کہی جاتی ہے، جو سن۹۹۱۹ ء میں شائع کی گئی۔اس میں اس کامیاب سیاستدان نے حکمرانوں کو عوامی نفرت سے بچنے، مگر انہیں ہر صورت خوف زدہ رکھنے کی تجاویز دی ہیں۔
یہ ایک دل چسپ امر ہے کہ موجودہ جدید دور میں، جب کہ ذرائع مواصلات نہایت ہی تیز رفتار ہیں، اور انٹرنیٹ، اور میڈیا عوامی مناظر کی تصاویر ہمہ وقت حکمرانوں کے سامنے رکھتا ہے، حکمران اب بھی اکثر عوامی مسائل سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔
چنانچہ، جستجو میڈیا، اور جستجو ٹی وی نے یہ فیصلہ کیا کہ اس بارے میں ہندوستان پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور خون ریز جدوجہد آزادی، جسے انگریز بغاوت کہتے ہیں، کا جائزہ اس دور کے ایک بہت ہی بڑے اور عظیم مسلمان رہنما، دانش ور، اور عبقری شخصیت، جناب سر سیّد احمد خان کی معرکتہ الآرا تحریر "اسباب بغاوت ہند" کی روشنی میں لیا جائے۔ اور ان کی تجاویز کو موجودہ دور کے حکمرانوں کے پیش نظر رکھا جائے۔
یہ کتاب اب نایا ب ہے۔ ہم نے علی گڑھ میں ۱۹۵۸ میں، علی گڑھ یونی ورسٹی کے زیراہتمام شائع ہونے والی کتاب کو اپنایا ہے۔ یہ کتاب "انجمن ترقی اردو"، کراچی کی لائبریری میں محفوظ ہے۔ اور، یہ پہلی مرتبہ انٹرنیٹ پر اردو یونی کوڈ میں آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہے۔
محمد بن قاسم، بانی جستجو میڈیا اور جستجو ٹی وی
No comments:
Post a Comment